حيدر آبادی - پاکستان : کرپٹ سیاستداں ، بےحس قوم
May
18
معذرت خواہ ہوں!ہندوستان / پاکستان کے تعلقات ، تنازعات پر گفتگو کرنا غالباً پل صراط پر چلنے کے برابر ہے۔ اسلیے طویل صحافتی تجربے کے باوجود گریز کی راہ اپنانا ہی ہم نے بہتر سمجھا ہے ، بلاگ کی تمام پچھلی تحاریر گواہ ہیں۔لیکن ۔۔۔ اس مراسلے کا عنوان بھی خود ہمارا اپنا منتخب کردہ نہیں ہے ۔۔۔ بلکہ جاوید چودھری کا ہفتہ وار کالم بعنوان "مرن دا شوق" جیسے ہی آج مطالعے سے گزرا ۔۔۔ اور اس سے قبل روزنامہ اردو نیوز (سعودی عرب ، 18/مئی 2012ء) کی یہ خبر جوں ہی پڑھنے کو ملی ۔۔۔۔۔ :***ہند نے 3 پاکستانی دریاؤں پر 7 ڈیمز بنانے کی تیاری شروع کر دیاسلام آباد (آن لائن)۔ ہند نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 3 پاکستانی دریاؤں پر 7 ڈیم بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 700 ملین ڈالر کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کو خشکی اور پانی کی قلت میں دھکیلنے والے اس ہندوستانی منصوبے کو قانونی حیثیت مل جائے گی۔ یہ انکشاف اقوام متحدہ کی دستاویزات میں کیا گیا ہے۔ موسمی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ کی اس دستاویز میں یہ منصوبے کلین ڈیولپمنٹ میکنزم پروجیکٹ ڈیزائن ڈاکیومنٹ کے نام سے شامل ہیں۔ کاربن کریڈٹ ایک...
احمد جٹ - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم میں شمولیت میرا ہدف ہے: عمران نذیر
May
18
پاکستان نے سرزمینِ لنکا پر آخری مرتبہ 2009ء میں میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی مقابلہ 52 رنز سے جیتا تھا۔ اس میچ میں ’مار دھاڑ‘ کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستانی اوپنر عمران نذیر نے محض 28 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز تراشی تھی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔ عمران نذیر جو بدقسمتی سے اس مرتبہ بھی قومی ٹیم میں جگہ حاصل نہیں کرسکے، پاکستانی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں کہ وہ اس مرتبہ بھی سری لنکا کو محدود اوورز کی سیریز میں دبوچنے میں کامیاب رہے گی۔ عمران نذیر نے ان خیالات کا اظہار کرک نامہ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔
عمران نذیر پاکستان کے آخری دورۂ سری لنکا میں قومی ٹیم کا حصہ تھے (تصویر AFP)
عمران نذیر، جنہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے موزوں ترین کھلاڑی سمجھا جاتا ہے، حال ہی میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی بلےبازی کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں طویل عرصے سے ناکام ہیں۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال سے بھی مایوس نہیں ہیں، ہمیشہ سخت محنت کے ذریعے دوبارہ گرین شرٹ پہنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میرا ہدف ہے کہ رواں سال سری لن...
احمد جٹ - ہانگ کانگ کے نائب کپتان مصباح الحق سے ملنے کے خواہاں
May
18
سرزمینِ پاکستان میں ہونے والا آخری اہم ٹورنامنٹ ایشیا کپ 2008ء تھا جس میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے بھی حصہ لیا تھا، گو کہ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی پاکستان لاہور میں دہشت گرد حملے کے باعث عرصے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے محروم ہو گیا لیکن ہانگ کانگ کی ٹیم کے چند اراکین ایک مرتبہ پھر کراچی میں چیمپئنز لیگ نامی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان آ گئے ہیں جن میں نجیب امر بھی شامل ہیں۔
نجیب امر کی زیر قیادت ہانگ کانگ نے ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 ٹرافی بھی جیت رکھی ہے (تصویر: HKCA)
ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہونے والے نجیب امر مذکورہ ایشیا کپ میں تبارک ڈار کی زیر قیادت کراچی آنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور بطور نائب کپتان انہوں نے ہانگ کانگ کی نمائندگی کی تھی۔ اب وہ ہانگ کانگ نیشنل اکیڈمی کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ’روشنیوں کے شہر‘ میں آئے ہیں اور کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کرک نامہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرانی یادوں کو بھی تازہ کیا اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی جلد واپسی کی خواہش بھی ظاہر کی۔
نجیب امر کا کہنا تھا کہ 2008ء میں ہانگ کانگ کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ کھیلنے پاکستان آئے تھے، جس میں میزبان ٹ...
افتخار اجمل بھوپال - بندہ حاضر
May
18
درست طریقہ تو خدمتگار سے خدمتگار (server to server) سب کچھ مُنتقل کرنا ہے لیکن بجلی کی آنکھ مچولی کے سبب سوچا کہ اسے اپنے کمپیوٹر پر اُتار (download) لیا جائے ۔ خیال تھا کہ 9 مئی کو ڈاؤن لوڈ شروع ہو جائے گا مگر ہو نہ سکا کیونکہ وفاقی وزیر برائے بجلی کے اعلان کہ “غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اب نہیں ہو گی” بجلی بغیر اعلان زیادہ جانی شروع ہو گئی ۔ اس ناکامی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے 12 مئی کو ایک تحریر شائع کر ڈالی ۔ اسی دوران نئے خدمتگار کے انتخاب کیلئے ماہرین سے مشورے بھی جاری رہے ۔ پھر غیر ملک میں مقیم ایک مہربان سے درخواست کی کہ وہ ہمارا کام کر دیں ۔ اُنہوں نے ہدائت کر دی کہ پہلے ہم سب کچھ کا اپنے کمپیوٹر پر محفوظہ اُتار (backup download) لیں ۔ یہ کام وقفے وقفے سے کافی ذہنی اور جسمانی کوفت سے مکمل ہوا جس کے بعد اُن صاحب کو مطلع کیا گیا کہ منتقلی کا کام شروع کریں ۔ اس طرح توقع سے کچھ دن زیادہ ہی لگ گئے ہیں
کہتے ہیں خالی بیٹھے شیطان سوجھے سو میں نے خالی بیٹھنا سیکھا ہی نہیں ۔ متذکرہ دنوں میں بلاگ کو نہ چھیڑنے کا عہد تھا ۔ سوچا اب میں کیا کروں ؟
پہلا کام ۔ میں نے مختلف ذرائع سے تفتیش کی کہ بجلی جاتی کہاں ہے ؟ نتیجہ میں دھماکہ خ...
محمد زھیر چوھان - گوگل کا نالج گراف پراجیکٹ ، مزید بہتر اور موثر سرچ
May
18
گوگل کی جانب سے حال ہی میں اپنے سرچ انجن کو مزید بہتر بنانے کے لیے نالج گراف پراجیکٹ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت اب انگریزی زبان میں کی جانے والی سرچ ایک نئے انداز میں پیش کی جائے گی، جس میں گوگل آپ کو تلاش کیے گئے لفظ سے ملتے جلتے الفاظ کا مشورہ دے گا، کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی لفظ کے کئی مطلب ہوتے ہیں یا ایک ہی نام کی کئی مشہور شخصیات ہوتی ہیں ۔ نالج گراف پراجیکٹ کے ذریعے اگر آپ کسی مشہور شخصیت یا جگہ کے بارے میں سرچ کر رہے ہیں تو آپکو اسکی سمری دائیں جانب دکھائی جائے گی اور اس سے ملتے جلتے افراد کی فہرست بھی فراہم کی جائے گی۔
گوگل سرچ کے سربراہ ششی ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ گوگل سرچ کو اس طرز پر ترتیب دیا جائے کہ یہ بالکل انسانوں کی طرح سوچے، ہم اس پراجیکٹ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یہ براہ راست پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دے سکے۔ گوگل کے اس نظام کے تحت فراہم کی جانے والی سمری کی بدولت اب آپ کو کسی بھی شخصیت یا جگہ سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کرنے کے لیے وکی پیڈیا یا دیگر ویب سائیٹس پر جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی اور گوگل کی جانب سے آپ کو تما...
یاسر خوامخواہ جاپانی - بتوں سے امیدیں
May
18
ملکہ محل کی بالکونی سے کیڑے مکوڑوں کو ذلت کی انتہا میں بھوک سے بلبلاتے دیکھ کربولی تھی۔
اگر ان کیڑے مکوڑوں کو روٹی نہیں ملتی تو یہ کیک کیوں نہیں کھاتے!
اعلی حضرت کو جب قبیلے کا سردار بننا نصیب ہوا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعدے وعید پر لعنت بھیج کو بولا تھا۔۔
مسلمان کی زبان قرآن و حدیث نہیں ہوتی۔۔
قول قرار کی پختگی تو اہل جہنم کی میراث ہوتی ہو گی( اللہ معافی)
سردار کا چیلا طنزیہ مسکراہٹ سے بولا۔۔۔۔
جس کی جان و مال ، عزت و عصمت محفوظ نہیں وہ کفار کی پناہ میں چلے کیوں نہیں جاتے!!
انہیں کس نے روکا ہے؟۔۔۔( کہنے میں کوئی ڈر نہیں ۔۔۔۔۔کفار کے ساتھ رہ کرایمان تک محفوظ ہے)
ان کے باپ دادا اللہ کے انتہائی محبوب اور نیک مسلمان تھے کہ
ان باپ دادا کی قبر کی مجاوری کرکے کیڑے مکوڑوں سے تاوان وصول کرکے برانڈڈ سوٹ اور ٹائیاں پہنی جاتی ہیں!
کرپشن نہیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باپ دادا کی قبر پرستی کروانے کے علاوہ کوئی کاروبار ہے؟(انگریز کی اطاعت کرنے کا انعام جاگیر تو ہو گی )
کیڑے مکوڑے۔۔۔۔۔۔حشرات العرض۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کو چھوڑ کر شخصیت پرستی کریں گے تو ۔۔۔۔کیا حال ایسا نا ہو گا؟
مذہب کے نام پر بیوقوف بنا دیئے جاتے ہیں تو۔۔۔
کسی...
اردو کارٹون - ننھے میاں – ناشتے کی تیاری
May
17
پچھلے دنوں "ماؤں کا عالمی دن" منایا گیا۔ اس موقع پر ننھے میاں کے ابو نے طے کیا کہ اس دن ناشتہ وہ خود بنائیں گے۔ مدد کے لیے انہوں نے ننھے میاں کو بھی اپنے ساتھ رکھا ۔۔۔ پھر کیا ہوا؟ ناشتہ وقت پر بن سکا؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔۔ننھے میاںHank Ketchamٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیازابو ، سچ مچ آپ ناشتہ بنا سکیں گے؟ساتھ آؤ تو سہیمما کے لیے ناشتہ بنانا بھی بھلا کوئی مشکل کام ہے؟ابووو ! ڈبل روٹی پھر سے جل گئیافففف ۔۔ اب تک آٹھ ڈبل روٹیاں جل چکیں۔۔آٹھ نہیں ، دس !اووو ۔۔۔ نہیں ! انڈےےےے!!یہ آخری دو انڈے بچے ہیںکیااااا؟اوہ ڈارلنگ ! ناشتہ کا پروگرام تھوڑا بدل گیا ہے ۔۔ باہر ہوگاماؤں کے عالمی دن پر ناشتہ باہر؟آپ کہاں گم ہیں؟کچھ نہیں ، ذرا شاپنگ فہرست بنا رہاابو ! نیا فرائینگ پین خریدنا بھی مت بھولیں...
احمد جٹ - باصلاحیت اسپن باؤلرز کی ملک گیر تلاش کا آغاز اگلے ماہ
May
17
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیز گیند بازوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے اسپن باؤلنگ کے ’غیر تراشیدہ ہیروں‘ کی تلاش کا بھی عزم کرلیا ہے اور اس مشن کی ذمہ داری لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کو سونپی جارہی ہے۔ آئندہ ماہ عبدالقادر نگری نگری گھوم کر پاکستان کے لیے نئے اسپن گیند باز تلاش کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان، جو دنیا بھر میں تیز گیند بازوں کا دیس سمجھا جاتا ہے، کے گلی کوچوں میں تیز باؤلرز کی تلاش ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز کے سپرد کی گئی تھی اور وہ بھی عبد القادر ہی کی طرح اپنی مہم کا آغاز آئندہ ماہ کریں گے۔
لیجنڈری اسپنر عبد القادر اگلے ماہ سے اسپنرز کی تلاش شروع کریں گے، تیز گیند بازوں کی تلاش کا فریضہ سرفراز نواز انجام دیں گے (تصویر: AFP)
عبدالقادر نے ’کرک نامہ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اس بارے میں چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکا اشرف سے بات ہوئی تھی، جنہوں نے اس مشن کے لیے ’ہری بتی‘ دکھا دی ہے۔ 21 مئی کو شمالی علاقہ جات کے دورے سے لاہور واپسی کے بعد اس مشن کے بارے میں مزید تفصیلات بتا پاؤں گا تاہم مجھے یقین ہے کہ پشاور سے کراچی تک، پاکستان بھر کا دورہ کر کے ایسے نایاب ہیرے تلاش کرلوں گا جو پاکستا...
پروفیسر محمد عقیل - بجلی کا بل اور زندگی کا بل
May
17
گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی ہمارے ہاں بجلی کی فراہمی میں کمی اور بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوجاتا ہے ۔اس بنا پر لوگ بجلی استعمال کرنے میں بہت احتیاط برتنے لگ جاتے ہیں ۔غیر ضروری لائٹ ہو یا اسٹینڈ بائی پر چلنے والے برقی آلات سب بند کر دیے جاتے ہیں ۔زیادہ بجلی کھانے والے اے سی ، استری وغیرہ کے استعمال میں بھی احتیاط کی جاتی ہے ۔ اس رویے کی وجہ ظاہر ہے کہ جتنی احتیاط اتنی ہی بل میں کمی ہوتی ہے ۔احتیاط کا یہ رویہ ایک فطری رویہ ہے ۔ یہی فطری رویہ انسان کا پوری زندگی کے بارے میں ہوجاتا ہے جب اسے یہ احساس ہوجاتا ہے کہ بجلی کے بل کی طرح زندگی کا بل بھی اسے ایک روز دینا ہو گا۔
زندگی سرتا سر اللہ کی عطا ہے ۔ اس کا ہر ہر لمحہ اور ہر ہر نعمت اگر کسی نے دی ہے تو وہ رب کریم کی ذات ہے ۔ وہ اس بات کا پورا حق رکھتا ہے کہ یہ زندگی، یہ لمحات اور زندگی کی ہر نعمت کا حساب لے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک روز وہ اس زندگی کا حساب بھی لے گا ۔ بالکل ایسے ہی جس طرح بجلی کا محکمہ ہر ماہ بجلی کا بل وصول کر لیا کرتا ہے ۔ البتہ بجلی والوں کے برعکس اللہ تعالیٰ کے حساب کا طریقہ بڑ ی فیاضی اور کرم کا ہے ۔ وہ بجلی کی قیمت کی طرح زندگی اور اس کی ن...
احمد جٹ - عمران طاہر کی مدد کر کے خوشی ہوگی: عبد القادر
May
17
کرکٹ کی تاریخ میں چند ہی ایسے اسپنر ایسے آئے ہیں، جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت تن تنہا اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور ان میں عبد القادر کا نام سب سے نمایاں ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ’اسپن جادوگر‘ کا خطاب پانے والے عبد القادر نے نہ صرف 70ء اور 80ء کی اس دہائی میں اسپن گیند بازی کو زندہ رکھا جب دنیا میں تیز باؤلرز کا بول بولا تھا۔ انگلستان کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں اننگز میں 56 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ آخر اس زمانے کے کس شخص کو یاد نہ ہوگا۔ خصوصاً 80ء کی دہائی میں ویسٹ انڈیز جیسی پائے کی ٹیم کے خلاف پاکستان کا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ اسی جادوگر کی مرہون منت تھا۔ انگلش کپتان گراہم گوچ نے عبد القادر کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ شین وارن سے کہیں بہتر اسپنر تھا۔ حالانکہ اسی گراہم گوچ کو وارن نے جس گیند پر بولڈ قرار دیا تھا اسے ”صدی کی بہترین گیند“ قرار دیا گیا تھا۔ عبد القادر نے لیگ اسپن کے ہنر کو زندہ و جاوید کر دیا اور ان کے عالمی منظرنامے سے غائب ہوتے ہی شین وارن اور مشتاق احمد جیسے اسپنر ابھرے جنہوں نے لیگ اسپن گیند بازی کو نئے عروج پہنچا دیا۔ بعد ازاں عبد القادر نے چیئرمین سلیکٹ...
اردو بلاگز نیٹ ورک کی دیگر سائٹس